جنوبی کوریا: آن لائن جنسی جرائم میں ملوث نوجوان کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی

جنوبی کوریا: آن لائن جنسی جرائم میں ملوث نوجوان کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی

جنوبی کوریا: آن لائن جنسی جرائم میں ملوث نوجوان کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 25 سالہ ملزم "چو جو بن” نامی نوجوان گروپ لیڈر کو چالیس سال قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو سات سال سے پندرہ سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آن لائن جنسی جرائم میں ملوث ہے یہ گروپ مئی 2019 سے فروری 2020 تک 74 خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے نازیبا ویڈیوز بنوا چکا ہے جس میں 16 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں، جن سے یہ بلیک میل کر کے گروپ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز منگواتا تھا اور اسے ایک میسجنگ ایپ پر اپلوڈ کرتا تھا جہاں سے ویوز کے ذریعے یہ گروپ پیسے کماتا تھا۔

جنوبی کوریا کی عدالت نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان نے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس پر ان تمام افراد کو ایک لمبے عرصے تک معاشرے سے دور رکھنا ناگزیر ہے۔

25 سالہ نوجوان ملزم "چو جو بن” گروپ لیڈر کو چالیس سال جبکہ باقی ممبران کو سات سے پندرہ سال تک کی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>