آرمینیا سے آزاد کردہ مسجدمیں27 سال بعد اذان،صدر الہام کا مسجد کی دیواروں کو بوسہ

آرمینیا سے آزاد کردہ مسجد میں27 سال بعد اذان، صدر الہام علیوف کا دورہ، مسجد کی دیواروں کو بوسہ بھی دیا، رقت آمیز مناظر

27 برس بعد آغدم مسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز قرہ باغ کی فتح کا اعلان بھی ہے، اس موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئےگزشتہ ہفتے 27 سال بعد آغدم مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی گئی اس سے پہلے آرمینیا کے قبضے کے دوران اس مسجد کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمینیا کے قبضے سے آزادی کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور خاتون اول نے تاریخی آغدم مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد کے درو دیوار چومے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کا عزم کیا۔

صدر الہام علیوف کے مطابق انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اوردعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر الحام نے کہا کہ انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ پاک سے دعا مانگی تھی کہ غاصبوں کے قبضے سے مسلمانوں کی زمین آزاد کروانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اور اپنی دعا کی قبولیت پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

28 سال بعد مقبوضہ علاقے کی اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی تھی، اس سے قبل آرمینیا کی فوج کے قبضے کے دوران اس مسجد کی بے حرمتی کی جاتی رہی ہے، مگر آذر بائجان کی فوج نے ایک ماہ جاری رہنے والی جنگ میں ناگورنو کارباغ سمیت متعدد مقبوضہ علاقے آزاد کروالیے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >