ترکی:ناکام فوجی انقلاب لانے کی کوشش کرنیوالے فوجی جرنیلوں ودیگر کو کڑی سزائیں

ترکی: ناکام فوجی انقلاب لانے کی کوشش کرنے والے 17 فوجی جرنیلوں سمیت دیگر کو کڑی سزائیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی عدالت نے ترکی میں ناکام فوجی انقلاب لانے کی کوشش کرنے والے 17 فوجی جرنیلوں سمیت متعدد پائلٹس اور دیگر فوجیوں کو کڑی سزائیں سناتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے،

عدالت سے سزا پانے والوں ميں سابق پائلٹ ليفٹيننٹ کرنل حسن حسنو بھی شامل ہیں جنہوں نے ترک فضائيہ کو پارليمنٹ پر بمباری کا حکم ديا تھا اور ان کے اس حکم کا مقصد طیب اردوان کو ہلاک کرنا تھا، تاکہ ترکی میں فوجی انقلاب لایا جا سکے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کی عدالت نے بغاوت کرنے میں مدد دینے پر چار شہریوں کو بھی مجموعی طور پر 89 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

عدالت سے سزا پانے والے فوجیوں کا وہ گروپ بھی شامل ہے جنہوں نے 2016 میں ترکی میں فوجی انقلاب لانے کی کوشش کی تھی جس میں وہ بری طرح سے ناکام رہے، فوجی بغاوت کرنے والوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >