144 منزلہ عمارت 10 سیکنڈ میں منہدم،عالمی ریکارڈقائم

متحدہ عرب امارات میں ایک سو چوالیس منزلہ عمارت دس سیکنڈوں میں منہدم کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا گیا،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 144 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈ میں منہدم کرکے بعد اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

منی پلازہ عمارت دھماکا خیز مواد کے ذریعے منہدم کی جانے والی دنیا کی بلند ترین عمارت ہے،اسے منہدم کرکے موڈون پراپرٹیز نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں منی زید نامی منصوبے میں از سر نو تعمیرو ترقی کے لیے اس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے۔

منہدہم کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جسے صارفین دیکھ کر حیران و پریشان ہورہے ہیں کہ کیسے دیکھتے دیکھتے بلند قامت عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >