آئسکریم کھاتے پولیس اہلکار کا مسلح ڈاکوؤں سے سامنا

آئسکریم کھاتے پولیس اہلکار کا مسلح ڈاکوؤں سے سامنا، اہلکار نے خود کو بچا بھی لیا اور آئسکریم کے بھی خوب مزے لیے

یوروگوائے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک پارلر میں آئس کریم سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ جیکٹ پہنے دو افراد ان کی میز کے قریب پہنچے، ان کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھتے ہیں پولیس افسر نے ان پر فائرنگ کر دی اور ان کو اپنی کارروائی کا موقع ہی نہ مل سکا۔

حیرت انگیز بات یہ تھی اس دوران پولیس افسر کے ہاتھ میں آئسکریم موجود تھی، اس نے بغیر آئسکریم گرائے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور فائرنگ کے وقت بھی وہ آئسکریم کھاتا رہا۔ پولیس اہلکار کے اس کارنامے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی اور یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ کے باعث ڈاکو اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک ملزم کو سینے میں گولی لگنے پر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • یہ وہ لطیفہ لگتا ہے کہ یوکے پولیس دعوی ہم چور پانچ منٹ میں پکڑ لیتے ہیں امریکہ پولیس ہم ایک منٹ میں پکڑ لیتے ہیں اور پاکستان پولس ہم چوری کرنے سے پہلے پکر لیتے ہیں کہ یہ سالا چوری کرے گا چین پولیس بھی ایسے ہی لگ رہا ہے کہ اس چور نے چیمبر کیا کھنچا اس پولیس والے نے فورا اس پر فائر پے فائر کر دیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >