دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز کس ملک کے نام؟پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟

تمام ممالک کے پاسپورٹس سے متعلق درجہ بندی کرنے والی عالمی کمپنی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2021 کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کی درجہ بندی ویزہ فری سہولیات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اسی کی بنیاد پر کسی ملک کے پاسپورٹ کو طاقتور یا کمزور تصور کیا جاتا ہے۔ 2021 کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ملک کا اعزاز جاپان کو ملا جبکہ کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے۔

گزشتہ سال سنگاپور طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھا جبکہ اس سال سنگاپور دوسرے نمبر پر اور جرمنی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جاپانی پاسپورٹ پر 191 جب کہ سنگاپور کے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔

تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا ہیں جن کے پاسپورٹ پر 189 ممالک نے ویزہ فری پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسی طرح چوتھے نمبر پر اٹلی، فن لینڈ اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

اسی طرح سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جس سے اوپر عراق، شام اور پاکستان ہیں۔ اس فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 32 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ فہرست میں پاکستان کو 107 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں 110 درجہ بندیاں کی گئیں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >