پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی؟ارنب گوسوامی کی تہلکہ خیز واٹس ایپ چیٹ وائرل
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کا پہلے سے علم تھا، واٹس ایپ لیک چیٹ میں حیران کن انکشافات
ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی کے سابق سی ای او پرتھ داس گپتا کے درمیان پلوامہ حملے اور بالاکوٹ سے پہلے ہونے والی بات چیت کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، جس میں حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واٹس ایپ چیٹ سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو پلوامہ حملہ اور بالاکوٹ ائیر سٹرائیک کا پہلے سے علم تھا تاکہ وہ پہلے سے ہی جنگی ماحول بنا سکے اور لوگوں کو اشتعال دلا سکے۔
واٹس ایپ گفتگو میں اس بات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ کس طرح سے سرکار کی نوکری کرنے والوں نے اپنے فوجیوں کو ہی ہلاک کر کے مودی اور اس کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو انتخابات جتوانے میں مدد دی۔
بھارتی حکومت نے اپنی فوج کے ہی 40 فوجیوں کو ہلاک کر کے جیت کا جشن منایا تھا جبکہ بھارت نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے 40 فوجیوں کی ہلاکت کا براہ راست ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا، جس پر پاکستان نے حملے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جس سے بھارت آج تک بھاگتا آیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جس کا الزام حسب روایت بھارت نے بنا کسی ثبوت اور تحقیقات کے براہ راست پاکستان پر لگا دیا تھا۔
بعد ازاں بات یہیں ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے 14 فروری کے پلوامہ حملے کو لے کر ماحول کو مزید کشیدہ کرتے ہوئے جنگی ماحول بنا دیا۔
جس پر 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درختوں پر بمباری کر کے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جیش محمد کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ ارنب کو اس حملے کا بھی پہلے سے معلوم تھا اور اس بات کا ثبوت اس کی وائرل چیٹ ہے۔
بھارتی طیاروں کی 26 فروری کو کی گئی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے طیاروں نے 27 فروری کی صبح بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جبکہ پاک فضائیہ نے اپنے جوابی حملے میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا۔
بھارتی عوام اور معروف شخصیات مودی سرکار سے سوال پوچھ رہے کہ ارنب گوسوامی کو کیسے معلوم تھا کہ کشمیر میں حملہ ہونے والا ہے؟
So #ArnabGoswami had news of a big terrorist attack in Pulwama b4 it happened. #NSA and @PMOIndia any comments? Getting soldiers killed and asking for votes is USP for @BJP4India and @narendramodi. Killed 40 in Pulwama & 20 in Ladakh. Many more to go??? https://t.co/80kytBioPm
— Lt Col Anil Duhoon (Veteran) (@LtColAnilDuhoon) January 16, 2021
یاد رہے کہ جعلی ٹی آر پی اسکیم میں ممبئی پولیس نے تحقیقات کے دوران ارنب گوسرامی کی واٹس ایپ چیٹ حاصل کی جس میں وہ براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بارک) کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، وہ بھی ٹی آر پی سکیم کے معاملے میں ان دنوں گرفتار ہیں۔ ممبئی پولیس نے پارتھو گپتا کو جعلی ٹی آر پی اسکیم میں گرفتار کیا تھا انہیں ممبئی مجسٹریٹ نے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔
ممبئی پولیس نے جمعے کو ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے ایک معاملے میں 3600 صفحات کی ایک اضافی چارج شیٹ داخل کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر گرما گرم بحث ہو رہی ہے۔ جس کے بعد سے ‘ارنب گوسوامی’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس چیٹ میں ایسی گفتگو بھی ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بارک کے اعلیٰ عہدیدار کو ریپبلک ٹی وی کے حق میں ریٹنگ دینے سے متعلق کہا گیا ہے۔
ریپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی اور مسٹر داس گپتا کے درمیان مستقل رابطہ رہا ہے جبکہ بارک کے چیف آپریٹنگ آفیسر رومیلا رام گڑھیا اور ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کنچندانی کے درمیان بھی اس کے متعلق بات چیت ہوتی رہی ہے۔
ارنب گوسوامی اور گپتا کے درمیان میں مبینہ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہے ہیں۔
منظرعام پر آنے والے اسکرین شاٹس میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوسوامی پارتھو گپتا کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے مدد کا بھروسہ دلارہے ہیں۔ دونوں کی بات چیت میں گپتا کا گوسوامی سے استفسار ہے کہ پی ایم او کے ساتھ قابل بھروسہ مقام دلانے میں مدد کریں۔
اس کے علاوہ اپنی چیٹ میں وہ برسراقتدار بی جے پی کے قائدین جن میں امیت شاہ شامل ہیں کو مشورہ دینے کو کہہ رہے ہیں کہ ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کو بند کریں تاکہ گھر وں میں ٹی آر پی کا اندازہ لگانے کے لئے نصب کئے جانے والے سافٹ ویر پر مشتمل نئے عصری طریقہ کار کو روبعمل لانے سے روکنے کا کام کیا جا سکے۔
Fooolish Endians
How many other media channels have made this a news item?
Indian channels are savy and do not play their own mistakes up to the world. They will try to put this behind them,unlike Pakistani media looking for an opportunity to "Creat Balance”
The real question for us should be ,How many Pakistani TV channels are talking about it??
Mainstream media in Pakistan is playing on whose side? Pakistan or not?
وہ جو بھی کرے اگر نواز چور اور زرداری ڈاکو
پیسے کے لیے ملک کو برباد نہ کرتے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا تھا
پاکستان کو اندر سے صاف کرنے کی ضرورت ہے
جو شیطان کے بچے الیکشن جیتنے اور سیاست کے لیے اپنے فوجی مروا سکتے ہیں تو وہ کیا کچھ نہیں کر سکتے؟
Modi nay itni ghatia harkat ki keh apnay hee 40 soldiers marwa diay lekin Indian Army nay phir bhi Martial Law naheen lagaya. Hai na sochnay ki baat.