ایک اور پاکستانی نژاد سلمان احمدنومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم میں شامل
امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی شہری کو اپنی ٹیم میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد سلمان احمدکو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کیا ہے اور انہیں وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کا عہدہ سونپا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان احمد بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ہیں اور انہوں نے اس سے قبل باراک اوباما کے دور حکومت میں بھی حکومتی فرائض سرانجام دیئے ہیں۔
سلمان احمد اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور سربراہ اسٹریٹیجک پلاننگ تعینات تھے، اس کے ساتھ ساتھ اسی دور میں انہیں امریکی مشن کے چیف آف سٹاف، اقوام متحدہ میں امریکہ کےمستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔
جو بائیڈن نے اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سمیرا احمد کو بطور نیشنل اکنامک کونسل اور عائشہ شاہ کووائٹ ہاؤس ڈیجٹیل اسٹریٹیجی ٹیم میں شامل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارت سے تعلق رکھنے والی عذرا ضیا کو ہتھیاروں کی روک تھا م ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے انڈر سیکرٹری کا عہدہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی علی زیدی کو امریکہ میں مقامی ماحولیاتی تبدیلی کا ڈپٹی ایڈوائزر مقرر کیا تھا، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی زیدی کو ڈپٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے لیا ہے، علی زیدی اس وقت نیویارک کے ڈپٹی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
33 سالہ علی زیدی ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور نیویارک کی کلامیٹ پالیسی اینڈ فنانس کے چیئرمین بھی ہیں، انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور حکومت میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں چند منصوبوں میں کردار ادا بھی کیا تھا۔
US officials are required to get security clearance. They are subjected to a thorough background checks for contacts and affiliations. No one that can be influenced by any means is given a clearance. Their loyalty to US is the foremost concern. So please stop harping on PAKISTANI AMERICAN bullshit. He will not, under any circumstances, ever go against US Govt policy. So shut up and sit down.
He doesn’t have to go against the US government to help Pakistan
MSUMAIRZ: Why are you getting so hyper!!
Such advisory help making policy and diversify its outlook. How come a question of being against/pro to US policy arises?
When someone is appointed head of a department, his/her task is to implement and manage national/party policy.
Musalman ha ya qadyani?