مندروں میں دودھ، تیل اور ناریل ضائع کیا جا رہا ہے، اکشے کمار
مندروں میں دودھ، تیل اور ناریل ضائع کیا جا رہا ہے، کسان بھوکے مر رہے ہیں، بھارتی اداکار اکشے کمار
کھلاڑی نمبر ون کے نام سے مشہور بھارتی اداکار اکشے کمار نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ بھارت میں کسان بھوک سے مر رہے ہیں جب کہ دوسری جانب مندروں میں تیل، دودھ اور ناریل ضائع کیا جا رہا ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ آخر کیوں بھارت میں مندروں کے اندر اتنا زیادہ دودھ، تیل اور ناریل ضائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کہاں لکھا ہے کہ گاڈ نے کہا ہو مجھے دودھ دینا یا ہنومان نے کہا ہو کہ مجھے تیل ہی ڈالنا؟ کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اتنا سب کچھ کس لیے ضائع کیا جا رہا ہے۔
Khiladi no 1pic.twitter.com/p5oXg06CV0
— Pratik Sinha (@free_thinker) January 18, 2021
کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار نے کہا کہ ایک طرف تو کہا جاتا ہے کہ کسان بھوک سے مر رہے ہیں جس کی وجہ خوراک کی کمی اور پیسے کا فقدان ہے۔ تو جتنا کچھ بھگوان پر ضائع کیا جا رہا ہے وہ سب ان کسانوں کو دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مندر میں جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہاں کتنا کچھ بھگوان کے نام پر ضائع کیا جا رہا ہے جس سے اس کو فرق بھی نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ناریل ضائع کیا جاتا ہے مگر کونسے بھگوان نے کہا ہے کہ میرے اوپر ناریل پھوڑو۔
اکشے کمار نے کہا کہ ہمیں اس سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے کہ چیزوں کو بدلنا چاہیے تاکہ حقیقی تبدیلی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کی خوشنودی کے لیے سب سے اچھی چیز ہے کہ اچھے کام کیے جائیں اور اس کے لیے آپ کو کسی مندر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
Hindu kion ho akshay?
That’s true
now chaddis will start campaign against him
there is so much waste in Pakistan as well, just go over to these Shrines and Darbars and you will see so much of waste of money and food.
In Pakistan, it is not wastage, rather in the end, things are distributed among people.