بدتمیزی کرنے والا عملہ موقع پر برطرف ہوگا،امریکی صدر جوبائیڈن کا انتباہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے منصب سنبھالتے ہی وائٹ ہاؤس کے عملے کو خبردار کردیا، ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے نکال دیا جائے گا، ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ چار سال میں کہیں کھو گئے ہیں۔

جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے،آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے،اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو اس شخص کو بغیر کسی لحاظ کے موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن امریکا میں کورونا کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں،سو دن میں دس کروڑ خوراکیں دینے کا عزم کیا اور کہا کہ ماسک پہنیں، احتیاط کریں، ہدایات پر عمل نہ کیا تو اگلے ماہ اموات پانچ لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں کہا کہ ہماری قومی حکمت عملی سیاست نہیں سائنس پر مبنی ہے ، یہ حکمت عملی جامع اور سچائی پر مبنی ہے ،عوام عمل کےمنتظرہیں۔ بتانا چاہتا ہوں کہ مدد حاضر ہے،وبا کو شکست دینے میں مہینوں لگ سکتے ہیں لیکن اگرعوام متحد ہو تو یہ وقت بھی گزرجائےگا۔

صدر نے کورونا کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان کردیا، حکام کے مطابق ویکسینیشن کاعمل تیز جبکہ جانچ میں اضافہ کیا جائے گا۔امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا،ملک میں اگلے ایک ماہ کے دوران سوکمیونٹی ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

مرض سے بچاؤ کی ویکسین اور سازوسامان کی پیداوار میں اضافہ بھی اقدامات میں شامل ہیں۔ بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے 100 دنوں میں لوگوں کو ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں دینا چاہتے ہیں حکام کے مطابق ان اقدامات سے کاروبار اورتعلیمی اداروں کو ایک محفوظ انداز میں کھولنے میں مدد ملے گی۔

امریکا میں مزید دو لاکھ سے زائد کیسز سامنےآگئے،مجموعی کیسز دو کروڑاکیاون لاکھ چھیانوے ہزار سے بڑھ گئے. مزید چار ہزار افراد ہلاک ہوگئے، اموات چار لاکھ بیس ہزار دوسوتک پہنچ گئیں۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارجوری ٹیلر گرین نے موجودہ صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کے آرٹیکل دائر کردیئے۔

مارجوری ٹیلر گرین نے بائیڈن پر الزام لگایا کہ وہ منصب سنبھالنے کے لئے نااہل ہیں اور انہوں نے سابق صدر براک اوباما کے دور میں بطور نائب صدر طاقت کا ناجائز استعمال کیا، جوبائیڈن نے بیس جنوری کو امریکی صدر کا عہدے کا حلف اٹھایا، اور پہلے روز ہی سترہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>