عوام کے شدید احتجاج پر منگولیا کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

منگولیا کے وزیراعظم نے کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی، خاتون اور نومولود بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر استعفی دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ناکامی اور قرنطینہ سنٹر میں خاتون اور نومولود بچے کے ساتھ کیے گئے غیر انسانی سلوک پر سینکڑوں مظاہرین کی جانب سے منگولیا کی پارلیمنٹ کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔

منگولیا کے وزیراعظم خورلس اوکھنا نے سینکڑوں مظاہرین کے احتجاج کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

منگولیا کی پارلیمنٹ کے سامنے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف احتجاج تب شروع ہوا جب خاتون میں کرونا وائرس  کی تشخیص ہوئی اور وہ اپنے نومولود بچے کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، لیکن اسے اور اس کے نومولود بچے کو ہسپتال سے زبردستی قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال کے گائنی وارڈ کے لباس اور پیروں میں پلاسٹک کی جوتے پہنے  خاتون اور اس کے نومولود بچے کو منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں زبردستی ہسپتال سے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا جارہا ہے۔

عوام کے شدید احتجاج پر منگولیا کے وزیراعظم نے استفیٰ دے دیا

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود بچے کو ہسپتال کے گائنی وارڈ سے قرنطینہ سینٹر اس وقت منتقل کیا گیا جب بچے کی پیدائش کو کچھ ہی گھنٹے گزرے تھے اور ماں اپنے نومولود بچے کو گائنی وارڈ میں بیٹھی دودھ پلا رہی تھی کہ اس کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر ہسپتال والوں نے فوری اسے گائنی وارڈ سے نکال کر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

عوام کے شدید احتجاج پر منگولیا کے وزیراعظم نے استفیٰ دے دیا

جس پر منگولیا کے وزیراعظم خورلس اوکھنا کو احتجاجی مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر صحت سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی مستعفی ہوگئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >