پاکستان کے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کا ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف

پاکستان کے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کا ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا خوف دشمن کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، پاکستان کے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نے میڈیا کے سامنے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کا خوف دشمن کے سر پر سوار ہو چکا ہے۔

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان دنوں سٹریس کا شکار ہیں، یہ بات ان کے منہ سے نکلی ہی تھی کہ اپنی خفت چھپانے کے لئے انہوں نے فورا کہا کہ سٹریس میں ہونا کوئی بری بات نہیں ہے، جبکہ ان کا یہ بیان اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آج کل پاکستان کے خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست فاش دی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے اعترافی بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مگر فوج کا سربراہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے تو ان فوج کس طرح سے دماغی طور پر مضبوط ہو سکتی ہے؟ اسی سلسلے میں کچھ روز قبل تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، یونائیٹڈ سروس انسٹیٹیوشن آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ یاتو خودکشی ہے یا پھر ساتھی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی فائرنگ ہے، جس کے اب تک بھارتی فوج میں متعدد واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >