متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانہ قائم، سینئر سفارتکار کو تعینات کیا گیا

 

اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ سفارتخانہ قائم کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ہمارے سفارتخانے کی متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ہم باقاعدہ اعلان کر رہے ہیں کہ یو اے ای میں اسرائیل کا سفارتخانہ بن گیا ہے۔

اس سفارتخانے سے متعلق امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ تعلقات کو دیرپا اور مضبوط بنانے کے لیے اسرائیل کے سینئر سفارتکار ایٹیئن ناایہھ کو یو اے ای میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال سفارتخانہ عارضی طور پر بنا ہے مگر جلد ہی اسے مستقل بنیادوں پر باقاعدہ سفارتخانے کی عمارت میں منتقل کیا جائے گا

  • Camelson’s will do anything to get their own type (Zionists) to come to their lands and share or take over whatever they want. All in order to keep their Camel Rule going. It would not be long their time is coming and their results will be no different than Qaddafi, Saddam and other despots.
    They will be gone and their families and supporters and no one remember them ….. VERY SOON INSHA ALLAH.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >