پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں لگایا؟معصوم سٹوڈنٹس کو دلی پولیس اٹھا کر لے گئی

نریندر مودی اور بی جے پی نے اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف کس قدر نفرت پھیلا دی ہے اور بھارتی ادارے پاکستان فوبیا کا کتنا شکار ہیں، اس کا اندازہ ایک تازہ واقعے سے کیا جا سکا ہے جس کا بھارتی میڈیا پر شور مچا ہوا ہے۔

یہ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ دلی میں میٹرو سٹیشن کے باہر تین لڑکیوں اور تین لڑکوں پر مشتمل نوجوانوں نے کرائے پر الیکٹرک بائیکس لیں اور آپس میں ریس لگانے لگے۔ انہوں نے دو ٹیمیں بنا لیں۔ ایک کا نام پاکستان اور دوسری کا بھارت رکھ دیا۔

پاکستان نام کی ٹیم جیت گئی تو ان میں سے ایک نوجوان نے دھیمی آواز میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا جس پر علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس کو کالیں کی گئیں اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔

اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں نوجوانوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر دکھائیں اور وہ نوجوان وہاں سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور پورے بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ ٹی وی چینلز پر شور مچ گیا، ریاستی ادارے حرکت میں آ گئے اور ان چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جلدی میں ایک جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی جس میں خفیہ ایجنسی کے افسران بھی شامل تھے۔ اس ٹیم نے ان چھ افراد کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ معاملہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں پڑا اور نوجوانوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ البتہ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ بھارت کس طرح پاکستان فوبیا کا شکار ہے اور کس طرح ایک ہلکے پھلکے مذاق نے تین لڑکیوں اور تین لڑکوں کو مصیبت میں مبتلا کر دیا۔

  • بھارت تو پھر بھی دشمن ملک ہے۔ آپ پی ٹی ایم کے کسی جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کے دیکھے۔۔

    یہانتک کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں بھی پاکستان زندہ باد لگانا خطرے سے خالی نہیں۔

  • تم نے ہمیشہ الٹی بات ہی کرنی ہے۔۔۔

    کسی نے ہندوستان میں ‘ہندوستان ذندہ باد ‘ کا نعرہ لگانے والے کو منع کیا ہے؟

    جو لوگ انڈیا میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں انہوں نے مجھ سے نہیں پوچھا۔۔ اور نہ کہے مجھے اس سے کیا لیکن پاکستان میں رہ کے پاکستان زندہ باد نعرے نہ لگوانے دینا غداری ہے۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >