بیوی کا اپنی ہی جوانی کی تصویر شوہر کے ساتھ دیکھ کر شوہر پر قاتلانہ حملہ

جنوبی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں خاتون نے اپنے شوہر کے موبائل میں اس کی ایک جوان خاتون کے ساتھ تصاویر دیکھیں جس کے بعد خاتون اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور بغیر کچھ سوچے سمجھے چھری کے ساتھ اس پر حملہ کر دیا۔

شوہر کے کچھ سمجھانے سے پہلے خاتون نے چھری کے وار سے اسے زخمی کر دیا جس کے بعد پڑوسی نے شور سن کر فوراً پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی مرد کو اسپتال پہنچایا اور خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی شخص کے مطابق اس کی بیوی اس کے ساتھ بنائی گئیں شادی سے پہلی تصاویر دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئی کیونکہ ان تصاویر میں وہ جوان اور خوبصورت دکھتی تھی، اس کے مطابق یہ تصاویر شادی سے پہلے کی تھیں جب وہ صرف گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہوا کرتے تھے۔

اس شخص نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو اس معاملے پر سمجھا ہی رہا تھا جب تک اس خاتون کو شوہر کی بات پر یقین آیا تب تک پولیس اس کی بیوی کو گرفتار کر چکی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب اس خاتون پر اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا کیونکہ اس نے اپنے شوہر پر جو حملہ کیا وہ قاتلانہ حملے سے کم نہیں تھا۔ مگر اس کے شوہر کاکہنا ہے کہ یہ سب ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا جو کہ اب دور ہو چکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >