کسانوں کے احتجاج میں شدت،دہلی کے لال قلعے پر ترنگا اتار کر خالصہ کا پرچم لہرا دیا
بھارتی کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، دہلی کے لال قلعے پر قبضہ کرتے ہوئے ترنگا اتار کر خالصہ کا پرچم لہرا دیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت اور مودی کی متنازع زرعی پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، بھارتی کسانوں کے مودی مخالف احتجاج نے خطرناک موڑ لے لیا لاکھوں کسان ہزاروں ٹریکٹرز لے کر بھارتی دارالحکومت دہلی شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔
بھارتی دارلحکومت کے مرکز میں افراتفری پھیل گئی اور بھارتی کسانوں نے انتہا پسند مودی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے "گو مودی گو” کے نعرے لگا دئیے ہیں، بھارتی کسانوں کا احتجاج یہیں تھما نہیں بلکہ مشتعل کسانوں نے دہلی میں واقعہ لال قلعہ پر قبضہ کرتے ہوئے لال قلعہ کے گنبد پر لگا ترنگا ہٹا کر اپنا خالصہ کا پرچم لہرا دیا ہے۔
Khalsa Flag on Red Fort 😊
History being made
it is time for tea 🍵pic.twitter.com/YjqJQP17gD#IndianRepublicBlackDay
#FarmersProtest— Pakistan First (@APMLOfficial_) January 26, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق آج یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہزاروں احتجاجی کسان اپنے ٹریکٹروں پر دارالحکومت دہلی میں داخل ہو کر بھارتی فوج کے مقابل ٹریکٹر پریڈ شروع کر دی، کسان مظاہرین نے دہلی کی سرحدوں سے ٹریکٹر پریڈ کی شروعات کی، رکاوٹوں کو توڑنے کے دوران بھارتی کسانوں اور دہلی پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس میں ایک کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
Sikh farmers marched on Indian capital New Delhi with thousands of tractors on India's Republic Day, to protest against the draconian laws imposed on them by Modi Govt to benefit the big Brahmin owned corporations.#wesupportformers #FarmersProtest #TractorsVsTraitors pic.twitter.com/8NFcEQlD74
— Cmdr GJ Singh Master Mariner (@cmdrsingh_) January 26, 2021
Raj krega Khalsa ⛳
Farmers have now reached the Red Fort. #FarmersProtest #IStandWithFarmers pic.twitter.com/el0eM6BXl3— Reet Kaur (@Mystic__Life) January 26, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں لیکن کسان سب ہی رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، ہریانہ، راجستھان، پنجاب، یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی دارالحکومت آمد تا حال جاری ہے، کسان مظاہرین کی جانب سے مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے مودی سے زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
جو کوئی نا کر سکا مودی نے کر دیکھایا
https://twitter.com/atensari1/status/1354269917101625350