یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان مخالف بھارت کے گمراہ کن ایجنڈے کا نوٹس لے لیا

بھارت سے متعلق یورپی یونین کی ڈس انفولیب کےانکشافات پر یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے’’انڈیا کرانیکل‘‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ای یو ڈس انفولیب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈرے الافلپ نے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔

ای یو ڈس انفولیب کی منیجنگ ڈائریکٹر گیری ماچاڈو نے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے اصل چہرے کو بےنقاب کردیا، یورپی پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے سےآگاہ کیا گیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی غیر ملکی مداخلت سے متعلق خصوصی کمیٹی ، بشمول ڈس انفارمیشن نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جاری سرگرمیوں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری مہینے دسمبر2020 میں ای یو ڈس انفولیب کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بڑی کی جا رہی ہے۔

ای یو ڈس انفولیب نے بتایا تھا کہ ای یو کرانیکل ویب سائٹ بھارتی پروپیگنڈا مہم میں نیا اضافہ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بہت سے کالم یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے ناموں سے غلط طور پر منسوب کیے جاتے ہیں، ایسے صحافی جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ پاکستان مخالف مواد کو دوسری ویب سائٹس سے لے کر اسے بھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ بھارتی ادارہ سری واستو ای یو کرانیکل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم بھارتی مفادات کو آگے بڑھاتی ہے جبکہ پاکستان اور چین کے خلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔ ای یو ڈس انفو لیب نے ’’ای یو کرانیکل‘‘ کو انڈین کرانیکل آپریشن کا نام دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >