خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ وقت میں، ویڈیو وائرل

مسلمانوں کے قبلہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ میں مکمل کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں چھت کی صفائی کا عمل بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں میں ماہرین خانہ کعبہ شریف کی چھت کو مخصوص طریقوں سے صاف کررہے ہیں۔

چھت کی صفائی کا سارا عمل صرف 40 منٹ میں مکمل کیا گیا اور کعبۃاللہ کی چھت کو جو پہلے بھی دیکھنے میں بالکل صاف معلوم ہورہی تھی کو مزید صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے مطابق کعبۃاللہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور اس کے مختلف شیڈولز اور پروگرامز ہیں جس کے تحت مسجدالحرام کے مختلف حصوں کی صفائی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے عالمی بحران کا اثر مسلمانوں کے قبلہ کعبۃاللہ پر بھی ہوا تھا اور ایک وقت آیا تھا کہ مسجد میں بیرونی نمازیوں کی آمد کو بالکل محدود کردیا گیا تھا اوررواں برس حج کیلئے بھی سعودی عرب کے باہر سے زائرین کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تاہم کورونا وائرس کے زور ٹوٹنے پر مسجد الحرام کی رونقیں پھر سے بحال ہوگئی ہیں اور حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق 4اکتوبر 2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ کی ادائیگی کی جبکہ تقریبا54 لاکھ 80 ہزار افراد نے مسجد میں نماز ادا کی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>