بھارت:معروف ڈاکٹر کی بیوی نے اکیلے ویکسین لگوانے پر شوہر کو جھاڑ پلا دی، ویڈیو وائرل

بھارت کے ایک مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر کے کے اگروال نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران بیوی کا فون اٹھایا اور بتایا کہ وہ کورونا ویکسین لگوا آئے ہیں جس پر ان کی اہلیہ بھڑک گئیں اور پوچھا کہ انہیں ویکسین کب لگے گی؟ ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ انہیں پیر کے روز ویکسین ملے گی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اپنے ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے؟

ڈاکٹر اگروال کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو سمجھاتے ہیں کہ وہ ابھی پتہ کرنے گئے تھے کہ انہیں ویکسین لگا دی گئی۔ جس پر ان کی اہلیہ جھگڑتے ہوئے کہتی ہیں کہ اب انہیں ویکسین کب دی جائے گی؟ ڈاکٹر اگروال کہتے ہیں کہ پیر کے روز ملے گی۔

بس یہ سن کر ان کی اہلیہ کا دماغ گھوم جاتا ہے کہ آخر وہ اکیلے ویکسین کیوں لگوا آئے انہیں اپنی بیوی کی بھی ساتھ ویکسینیشن کرانی چاہیے تھی۔ وہ بار بار کہتی سنائی دیتی ہیں کہ مجھ سے جھوٹ مت بولو۔

اس کے بعد ڈاکٹر اگروال اپنے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کا بتا کر کال کاٹ دیتے ہیں مگر ان کی اہلیہ غصے سے بولتی رہتی ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور لوگ ڈاکٹر اگروال کی اپنی اہلیہ کے سامنے بے بسی پر مذاق اڑا رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >