چوری کی انوکھی واردات،شہری کی جیب سے پستول چرا کر چور اسی کو لوٹ کر فرار

چوری کی انوکھی واردات،شہری کی جیب سے پستول چرا کر چور اسی کو لوٹ کر فرار

امریکہ میں چوری کی ایک ایسی انوکھی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولیس خود حیران رہ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ملزمان گیس اسٹیشن کی ٹک شاپ میں داخل ہوئے اور چور نے پہلے ہوشیاری سے شہری کی جیب سے پستول چرائی پھر اسی کو لوٹ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی انوکھی واردات امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروائٹ کے گیس اسٹیشن پر واقع ٹک شاپ میں پیش آئی، جہاں دو ملزمان داخل ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک کیش کاونٹر پر موجود کیشئر کو باتوں میں لگا لیتا ہے اور دوسرا چپکے سے کاؤنٹر پر کھڑے شہری کی جیب سے پستول نکالنے کے بعد اپنی پستول تان کر اسے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیتا ہے۔

چوری کی انوکھی واردات،شہری کی جیب سے پستول چرا کر چور اسی کو لوٹ کر فرار

بعد ازاں پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کر کے ٹک شاپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی کی واردات کے مرکزی ملزم مارکوس کو گرفتار کرلیا، جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے نمبر پلیٹ کے بغیر کالے رنگ کی گاڑی استعمال کرتا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والا مرکزی ملزم مارکوس اس سے قبل بھی 27 جنوری کو گیس سٹیشن پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مار کر فرار ہو گیا تھا، جو پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>