بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات سن کر سیخ پا، عوام سے ویڈیو شیئر نہ کرنے کی اپیل

بھارتی میڈیا ابھی نندن کے خیالات کو اس کی اپنی زبانی سن کر سیخ پا، عوام سے آگے شیئر نہ کرنے کی اپیل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے 27 فروری سرپرائز ڈے کے موقع پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو ریلیز کر کے بھارت کو ایک اور سرپرائز دے دیا گیا ہے۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا ابھی نندن کی ویڈیو کو دیکھ کر سیخ پا ہو گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ابھی نندن گرفتاری کے بعد اپنے خیالات کا اظہار اپنی زبانی کر رہا ہے، جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھارتی میڈیا اپنی عوام کی منتوں پر اتر آیا اور اور سارا دن مسلسل اپنی عوام سے اپیل کرتا رہا کہ عوام آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی ابھی نندن کی ویڈیو کو آگے فارورڈ نہ کرے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی کارروائی کے بارے میں پوری دنیا جان چکی ہے اور یہ بھی مان چکی ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا اور آپریشن کے لئے جھوٹی کہانی گھڑی تھی جبکہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے سارا دن بھارتی اینکرز اور تجزیہ کار عوام کے آگے ہاتھ جوڑ کر یہ کہتے رہے کہ "دیش واسیوں سے بنتی ہے” کہ ابھی نندن کی ویڈیو کو آگے بھیجنے کی بجائے ڈیلیٹ کر دی جائے کیونکہ پاکستان اس ویڈیو کے ذریعے اپنا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے جسے ہم نے ناکام بنانا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >