بھارت: لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی

بھارت میں مرغے کی لڑائی مالک کی موت لے آئی

بھارت میں لڑائی کے دوران مالک اپنے ہی مرغے کے وار سے زندگی کی بازی ہار گیا,جنوبی بھارت میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی سے قبل حادثہ پیش آیا۔ مرغے کا مالک لڑائی کے لیے اس کے پنچوں کے ساتھ تیز دار چاقو باندھ کر لایا تھا۔

مالک نے جیسے ہی مرغے کو لڑائی کے لیے میدان میں اتارنے کے لیے چھوڑا تو وہ پھڑپھڑایا اور اس دوران میں اس کے پنچوں پر لگے تیز دھار چاقو سے مالک کے پیٹ کے نیچے لگ جس سے مالک شدید زخمی ہوا اور خون بہنے لگا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مرغے کے مالک کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جاں بر نہیں ہوسکا۔

اس حادثے کے بعد پولیس نے مرغے کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھ کر بعد ازاں پولٹری فارم بھجوا دیا جب کہ مرغوں کی لڑائی کروانے والے دیگر 15 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی ریاستوں تلنگانہ، آندرا پردیش، کرناٹک اور اوڑیسا میں مرغوں کی لڑائی پر پابندی ہے اور خاص طور پر ہندو تہوار سنکرنتی سے قبل اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔

لڑائی کے لیے مرغوں کے پنجوں کے ساتھ تیز دھار چاقو باندھے جاتے ہیں جس کے باعث ان لڑائیوں میں پرندے بری طرح زخمی ہوجاتے ہیں اور ہر سال ہزاروں مرغے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں جانوروں کو تشدد کا سامنا ہونےوالے کھیلوں یا انہیں آپس میں لڑائے جانے کی شدید مذمت کی جاتی ہے, اس کے باوجود اب بھی کئی ممالک میں عوامی سطح پر ایسے مقابلے ہوتے ہیں جن سے جانوروں اور پرندوں کو نقصان پہنچتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>