خاشقجی قتل کی امریکی تحقیقاتی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل

خاشقجی قتل کی تحقیقات پر سعودیہ کے اقدامات تسلیم کرتے ہیں, وزارت خارجہ پاکستان

سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل رپورٹ پر پاکستان نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات سے متعلق سعودی عرب کے اقدامات کو پاکستان تسلیم کرتا ہے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے اپنے قانونی نظام کے تحت قتل کے ذمہ داروں کے خلاف مکمل تحقیق کر کے انہیں سزا دی۔

سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی کانگریس کی رپورٹ کو مسترد کر چکا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی کانگریس کو پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور سعودی مملکت کی قیادت پر منفی، جھوٹے اور ناقابل قبول الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں,رپورٹ میں غلط معلومات اور نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نےبیان میں کہا کہ سعودی وزارت خارجہ مملکت کے متعلقہ حکام کے اس سے قبل کیے گئے اُس اعلان کا اعادہ کرتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ قتل ایک گھناؤنا جرم اور ریاست کے قوانین اور اقدار کی صریحاً خلاف ورزی تھی۔

’یہ جرم ایک ایسے گروہ نے انجام دیا تھا جس نے اپنی ایجنسیوں کے تمام احکامات اور مناسب قواعد و ضوابط کو رد کرتے ہوئے حد سے تجاوز کیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، خلیجی تعاون کونسل اور عرب پارلیمنٹ پہلے ہی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی رپورٹ پرسعودی وزارت خارجہ کے موقف کی حمایت کر چکے ہیں۔

امریکی انتظامیہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کو گذشتہ روز منظر عام پر لائی تھی۔

سعودی صحافی کو دو اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا, وہ اپنی طلاق سے متعلق کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے وہاں گئے تھے۔

  • نو گیارہ، عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز کی موجودگی کا جھوٹ اور اب امریکا دنیا کو بیوقوف اور سعودیہ کو بلیک میل کرنے کے لئے جمال خاشقگی قتل کو مہرہ بنا رہا ہے

  • حکومت پاکستان کا وہ حال ہے کہ سدی نہ بلای تے میں منڈے دی تای
    سعودیہ اور امریکہ کے معاملات میں خواہ مخواہ ٹانگ اڑا کر ٹانگ تڑوانے کی بجاے خاموشی سے ایک سائیڈ پر بیٹھ جائیں جب آپ سے کوی پوچھ ہی نہیں رہا تو اپنی احمقانہ چاپلوسی پر مبنی راے دینے سے زلت ہی ہوگی

    • پاکستان کی رائے کہی معاملات میں کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اگر آپ یہ سمجھتے ہین پاکستان اگر معاشی طور پر کنگال ہے اسکا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہان زیادہ کرپشن ہے یا نظام درست نہی ہے اسکے باوجود کہی عالمی معاملات میں پاکستان کے بنائے قوانین اپلائی ہوتے ہین ان پر عمل کیا جاتا ہے ۔ سعودیہ نے فیٹف میں ہمارا ساتھ نہی دیا لیکن پاکستان نے سعودیہ کا ساتھ دینا ہے کیونکہ تیس لاکھ پاکستانی سعودیہ میں رہائش پذیر ہین اور روزگار سے وابستہ ہیں

    • Dangar Ye batao k kia Pakistan nae kaha tha j jao kashogi ko turkey mei maro ?

      Dosri baat pakistan sahi khel raha hai. Yaad hoga k kaise Saudia nai 20 Billion Dollar ka project sign kia 2018 mei aur phir peechay hath gya bcoz Israel saudia k sath tha

      Aur aab achanak sae saudia Gawadr mei koi dorabar investment ki baat start kar raha hai ?

      Sirf gawadar mei ?

      Bcoz aab Saudi Pakistan k thru China sae baat karna chhata hai k hume bacha loo.

      Sirf news par PDM PDM aur jeee k aaj PM cycle sae kyun nai aaia dekhtay raho gae tu dunya mei jo ho raha hai kak nai pata chale gaa !!!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >