بھارت:خاتون کا خودکشی کرنے سے پہلے شوہر کو ویڈیو پیغام،خاتون نے اس میں کیا کہا؟

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عائشہ عارف خان نامی خاتون نے سلبرمتی ندی میں کود کر جان دے دی تھی جب کہ اس نے خود کشی سے قبل اپنے شوہر کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا تھا جو اب منظر عام پر آ گیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ حالات سے دلبرداشتہ ضرور ہے مگر خوش دکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ اس میں اپنے والد سے کہتی ہے کہ وہ اس کے شوہر کے خلاف کیا گیا مقدمہ واپس لے لیں۔

بکہ دوسری جانب متوفی عائشہ عارف کے والد لیاقت علی نے میڈیا کو بتایا کہ 2018 میں بیٹی کی شادی عارفسے کی تھی، شادی کے دو ماہ بعد عارف کا کسی لڑکی سے چکر تھا، عائشہ کو جب یہ پتا چلا تو اس نے اپنے سسرل والوں کو آگاہ کیا، انہوں نے بیٹے سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عائشہ کو ہی پریشان کرنا شروع کردیا اور مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ اور عارف میں آخری بار 72 منٹ تک بات چیت ہوئی جس کے بعد خاتون نے ندی میں کود کر خودکشی کر لی۔ اس حوالے سے عائشہ کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے اسے خودکشی سے بہت روکا لیکن اس نے ہماری ایک نہ سنی۔

عائشہ کی والدہ اور بھائی کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنی بچی کو نہیں بچاسکے لیکن ہمیں انصاف فراہم کرکے عارف کو سزا دی جائے اور جہیز کے نام پر لڑکیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بنایا جانا چاہیے۔

    • Sir, there are people with sensitivities and relatively weaker psychology. We cannot measure everyone with the same scale, some are not so strong as you or me could be. Also people just not only have mental issues but also other insecurities, God save us all from such problems.
      In our society and country (definitely in India as well), mental health is not taken as a serious issue at all, whereas, I am of the view that as a nation, we are 99% mentally sick and due to this very high proportion, may be as a nation we do not understand that we are mentally sick.

    • how can you be so insensitive? does Islam not teach empathy? did Prophet S.A.W not hug the guy after Ohud battle who was waiting for his father and the father was a shaheed or he bashed him saying you are an idiot your father is shaheed so don’t cry? did he not listen to his companion and have empathy with them?
      Without any doubts, suicide is a crime/haram in Islam. But if someone comes to you and say he wants to finish my life would you say the same way, what stupid are you to commit suicide, it is haram? Will he stop?
      An issue which is minor for you can be major for someone else… what she did is definitely wrong, but why she did that and she reached that level is of concern!

    • تو ارشد صاحب یہ بتائیں
      کہ اس لڑکے کا شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور عورت سے تعلق رکھنا حلال ہے؟ بیوی کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آنا حلال ہے؟ بلکہ اپنی غلطی ہونے پر بھی اس خاتون کی زندگی اجیرن کر دینا حلال ہے؟ جہیز کا مطالبہ کرنا حلال ہے؟ آپ کو صرف اس خاتون کا خودکشی کرنا حرام لگا باقی سب کچھ حلال لگا کیونکہ وہ آپ کی بہن یا بیٹی نہیں ہے!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >