میں کورونا پازیٹیو ہوں’مسافر کے اعلان پر جہاز میں دوسرے مسافروں کے چھکے چھوٹ گئے’

بھارت میں انڈیگو ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے ٹیک آف سے چند لمحے پہلے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ وہ کورونا مثبت ہے جس کے بعد مسافر ہکا بکا رہ گئے اور ایئر پورٹ کے عملے کی دوڑیں لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹ کے اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل ایک مسافر نے اعلان کیا کہ وہ کورونا کا مریض ہے اس نے مسافروں کو اپنی رپورٹ بھی دکھائی جس کے بعد مسافر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے اور اس صورتحال سے متعلق جب کنٹرول ٹاور کو بتایا گیا تو جہاز کو ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے پائلٹ کو ہدایت کی کہ جہاز کو رن وے سے پارکنگ بے کی جانب لے جائے اور مسافروں کو سکون سے بیٹھنے سے متعلق ہدایات فراہم کی جائیں۔ جہاز کو پارکنگ بے پر لیجانے کے بعد مسافروں کو ایئربس اے-320 سے تین قطاروں میں چھ سے آٹھ تک کی تین نشستوں والے مسافروں کو پہلے جہاز سے اتارا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق مسافروں کو کوچز کے ذریعے محفوظ مقام تک منتقل کیا گیا ہے۔ ایئر لائن نے بتایا کہ مسافروں کے باہر آنے کے بعد نشستوں کو پہلے مرحلے میں ڈس انفیکٹ کیا گیا اور ساتھ ہی احتیاطاً ان کے کورز بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

انڈیگو ایئرلائن نے بتایا کہ مسافروں کو پی پی ایز بھی فراہم کی ہیں اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دیگر احکامات تک وہ ان حفاظتی کپڑوں کو پہنے رکھیں۔

جبکہ جہاز میں پہنچنے والے کورونا کے مریض کو ایمبولنس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>