امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد دلاور سیدکو اہم عہدہ پرنامزد کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد دلاور سیدکو اہم عہدہ پرنامزد کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ کے اہم عہدے کیلئے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کو نامزد کر دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت دلاور سید کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کیلئے نامزدگی کا اعلان کر دیا۔

کاروباری شخصیت دلاور سید نے بطور صدر ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کام کیا ہے، وہ سمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں اور وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح پر معاشی نمو کیلئے بھی اہم خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

پاکستانی نژاد دلاور سید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ان کے والدین کا اسپورٹس کا کاروبار رہا ہے، وہ ایچی سن کالج سےفارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ گئے۔

انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے نامزدگی کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >