فوربز نے  دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی

امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق کورونا بحران کے دوران امیر افراد مزید سے مزید امیر ہوتے چلے گئے ہیں اور ان کے اثاثہ جات میں کھربوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فوربز نے سال 2021 میں دنیا بھر کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی جس کے مطابق دنیا کے امیر آدمیوں کی دولت میں ایک سال کے دوران 7ہزار617 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس فہرست میں 493 نئے کھرب پتی افراد شامل ہوئے ہیں۔

فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست میں گزشتہ تین سالوں کی طرح اس سال بھی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک جیف بیزوس 177 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

فہرست میں دوسرا نمبر بین االاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک ہیں جن کے کل اثاثوں کی مالیت151 ارب ڈالر ہے۔

فوربز کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں برنارڈ آرنالٹ کا نمبر تیسرا ہے جن کے پاس150 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے ہیں۔

مشہور آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی جنہیں امیر ترین شخص سمجھا جاتا ہے اس وقت دنیا کے چوتھے امیر انسان ہیں جن کے پاس124 ارب کی دولت ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے کل اثاثوں کی مالیت97 ارب ڈالر ہیں اور وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >