رمضان المبارک کے دوران حرم میں ڈیڑھ لاکھ افراد عبادت کیلئے داخل ہو سکیں گے

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے رمضان المبارک میں عمرے اور نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ افراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتح کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ حرم شریف میں روزانہ صرف ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں سے 50 ہزار معتمرین ہوں گے۔ معتمرین کے لیے عمر 65 سال سے زائد اور ویکسینیشن مکمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

مسجد الحرام میں معمول کی عبادت کرنے اور عمرہ ادا کرنے کے خواہشمندوں کو ہفتہ وار الگ الگ پرمٹ جاری کیئے جائیں گے۔ انہوں نے ماہ صیام میں عبادت اور عمرہ کے خواہش مندوں کو پرمٹ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں باجماعت تروایح کے اہتمام اور طاق راتوں میں قیام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم امید ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>