جی 20 نےکم آمدنی والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیئے، پاکستان بھی شامل

کورونا کا شکار پاکستان سمیت کم آمدنی والے ممالک کیلئے خوشی کی خبرسامنے آگئی، جی ٹوئنٹی نے بڑا ریلیف دے دیا، جس کے تحت اب کم آمدن والے ممالک کے قرضے موخر کردئیے جائیں گے۔

جی 20 اعلامیے کے مطابق جی ٹوئنٹی ممالک نے کورونا سے نمٹنے کے لئے کم آمدن والے ممالک کے قرضے چھ ماہ کے لیے موخر کردئیے گئے ہیں، پاکستان کو 80 سے 90 کروڑ ڈالرزکاریلیف مل گیا، پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک موخرکردیئے جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہےمتعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے،آئی ایم ایف 650 ارب ڈالرز کے پیکیج سے متعلق واضح تجاویز دے،ورلڈ بینک اور آئی ڈی اے مشترکہ فریم ورک پر عمل درآمد کی معاونت کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >