خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کواپنی سوچ بدلنی چاہیئے، میئر لندن صادق خان

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے کہا عورتوں کو نہیں بلکہ مردوں کو چاہیے کہ وہ خود کو بدلیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق خان نے آئندہ ماہ 6 مئی کو لندن کے میئر کے ہونے والے انتخابات کی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ کہ اگر وہ اگلے انتخابات میں منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ خواتین کی حفاظت کے لیے مزید سخت قوانین کا نفاذ کریں گے۔

صادق خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کو محفوظ بنانے اور خواتین کی حفاظت کے لیے مرد حضرات اپنے آپ کو تبدیل کریں۔

صادق خان نے برطانوی میگزین ’کاسموپولیٹن‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مرد حضرات کو پرتشدد مزاج بدلنا پڑے گا بلکہ دنیا کو خواتین کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مرد حضرات کو اپنی سوچ بھی بدلنی پڑے گی۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی جڑ ’زہریلی مردانگی‘ ہے اور انھوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات بھی پیش کیے۔

صادق خان کے مطابق عوامی مقامات پر جنسی ہراسانی جرم قرار دیا جانا چاہیئے جبکہ انہوں نے یقہن دہانی کروائی کہ اگر وہ اگلی مرتبہ منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ جنسی ہراسانی اور گھریلو تشدد کے حوالے سے مزید سخت قوانین نافذ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ ہر خاتون اور لڑکی کو ہر وقت خود کو محفوظ تصور کرنا چاہیے، لڑکی کو اس بات کا خوف نہیں ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس وقت کیا پہن رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری مدت میں منتخب ہونے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس کے ہمراہ مل کر گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی جیسے معاملات پر سخت کام کرکے شہر کو خواتین و لڑکیوں کے لیے محفوظ بنائیں گے۔

  • Sahi kaha bahi mardon ko thora sa bagairt honay ke zaroorat hay aurtain jaisay marzi libas zaib tan karain on ko kuch changing ke zaroorat nahi sara ka sara fitoor to mardon main he hay aurat ka is main kuch lena dena nahi hay sirf mard he qasoor war hay

  • both men and women are equally responsible and have their respective responsibilities. If one does not do what he or she should do, the problems will be created. You can not blame one gender either men or women for these issues .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >