اسلامی میگا بینک بنائیں،مقامی کرنسی کےذریعےڈالر سے جان چھڑائیں:ترک صدر کی تجاویز

اسلامک میگا بینک بنا کر مقامی کرنسی میں تجارت کر کے ڈالر سے جان چھڑوائی جا سکتی ہے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترقی پذیر مسلم ممالک کی معاشی ضروریات اور مالیاتی طلب کو ‏پورا کرنے کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈی 8 ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر مسلم ممالک ‏امت مسلمہ میں بڑھنے والی مالیاتی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسلامی میگا بینک کا قیام عمل ‏میں لائیں۔

ترک صدر نے کہا کہ اسلامی مالیاتی اداروں کو حصول رقوم میں آسانی اور ضرویات کی طلب کے ‏پیش نظر اسلامی میگا بینک بنانا چاہیے تاکہ مسلم ممالک پر ڈالر کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی لین دین مقامی کرنسیوں ‏میں کریں اور امریکی ڈالر کے اثر و رسوخ سے اپنی جان چھڑائیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی ڈی 8 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے گا اور رکن ‏ممالک بھی مقامی کرنسیوں میں لین دین کریں۔
رجب طیب اردوان نے کہا امریکی ڈالر میں تجارت سے دنیا کے بیشتر ممالک کی کرنسیوں پر بے پناہ ‏دباؤ ہے جس کے باعث مقامی کرنسیاں اکثراوقات غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں مقامی ‏کرنسی کا استعمال کر کے دنیا سے امریکی ڈالر میں زرمبادلہ کے ذخائر کا دباؤ کم کیا جا سکتا ‏ہے۔

  • It is good suggestion as american do their trade in dollar europe do their trade in euro so we muslim should do trading between us in darham or dinar it will also help african muslim country further more saudi will also support this suggestion as it will strong their money

  • The only leader with foresight in the world…..meanwhile we have a cheap chinese copy here. Erdogan grew the turkish economy at over 7 to 8% a year for over a decade while the 2number erdogan wannabe is giving us 1% growth rate. Ye hai teri PTI…

    • Bhai App ka leader Ganjoo Shareef gawalmandi wala did such wonders kay PTI or IK bus agar Pakistan ki economy sambhal lain..yeh he bouhat hai..ghar niklo or kaam karoo, fazool May insaan ka zehn kaam karna choor daita hai

  • Zabardast Mujahid e Islam, Tayyib Erdogan…Worldbank, IMF aur US dollar ki maut nazar aa rahi hai… pakistan men bheje hue ghaddar Baqir Raza aur Hafeez shaikh raaton men daraune khwab dekhen ge…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >