ناروے: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارویجین وزیراعظم ارنا سولبرگ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کیلئے نافذ العمل ایس او پی سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ارنا سولبرگ کی جانب سے اپنی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے سماجی فاصلے کے نافذ کردہ قانون کی خلاف ورزی کی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ناروے پولیس موقع پر پہنچی اور وزیراعظم کو 20 ہزار ناروے کراؤن یعنی 2 ہزار 352 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جو کہ پاکستانی 35 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔

پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں واقعہ کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فروری میں ماؤنٹن ریسورٹ پر اپنی 60 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ان کی فیملی کے 13 افراد موجود تھے۔

ناروے پولیس کے مطابق اتنے لوگوں کا جمع ہونا تقریبات پر عائد پابندی کے خلاف تھا اور وزیراعظم کو صرف 10 افراد کے مجمعے کی اجازت دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذکورہ ریسٹورنٹ کو بھی تنبیہہ جاری کی گئی، تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کو جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

  • پاکستان میں اگر کیسی چور ڈاکو کو کیسی بھی انکوائری کے لئے بلایا جائے تو مافیاز اپنے اپنے ٹولے کے ساتھ عدالتوں میں پہنچ جاتا ھے اور ادارے بھی اس کام میں پوری طرح مافیاز کو سپورٹ کرتے ہیں سب ڈارامے بازیاں پاکستان میں چلتی رہتی ہیں لیکن غریب آدمی کو ہر جگہ بہت جلد انصاف مل جاتا ھے عوام بھی موقع ملنے پر غریب آدمی کی خوب ٹھکائی کر دیتی ھے اور امیر سزا یافتہ چور مجرم سزاؤں کے باوجود 50 روپے کی ضمانت پر غائب ھے اور اداروں کا کوئی حال نہیں ھے جب پی ڈی ایم ختم ہوئی اداروں نے ایک اور شوشا جہانگیر ترین کا آٹھا دیا تاکہ بیچ میں کیسی نہ کیسی طرح عمران خان پر میڈیا کے ذریعے بک بک جاری رکھی جائے اور عوام کو کوئی نہ کوئی بکواسیات میڈیا پر ملتی رھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >