بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیدیا

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیدیا

بنگالی وزیر خارجہ کا بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر سخت ردعمل، بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بنگلہ دیشی عوام سے متعلق بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے وہ غریب لوگ جنہیں اپنے ملک میں کھانے کو کچھ نہیں ملتا بھاگ کر بھارت آ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے امیت شاہ کے بیان پر جب عبد المومن سے میڈیا نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات بہت گہرے ہیں اور ایسے میں امیت شاہ کا بیان غلط فہمی پیدا کرتا ہے۔ امیت شاہ کی بنگلہ دیش سے متعلق معلومات محدود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہت سے ‘عقل مند’ لوگ ہیں جو دیکھنے کے بعد بھی نہیں دیکھنا چاہتے اور جاننے کے بعد بھی نہیں سمجھنا چاہتے۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہاں بھوک سے کوئی نہیں مرتا اور بنگلہ دیش کے شمالی اضلاع میں غربت اور بھوک کا وجود نہیں ہے۔ لہٰذا ہمیں بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری بنگلہ دیش میں کام کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کئی شعبوں میں بھارت سے آگے ہے۔

امیت شاہ نے مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیونسٹ، کانگریس او ترنمول کانگریس کے لیے بنگلہ دیشی درانداز ووٹ بینک ہیں۔ اگر صورتِ حال جوں کی توں برقرار رہی تو کلکتہ کو عنقریب دراندازی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسر اقتدار آتی ہے تو وہ دراندازی کا خاتمہ کر دے گی۔ اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کے دوران امیت شاہ نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے بھارت آنے والوں کو دیمک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بی جے پی حکومت ان کو چن چن کر بنگال سے نکال باہر کرے گی۔

ان کے اس بیان پر بھی بنگلہ دیش کی جانب سے سخت ردِ عمل ظاہر کیا گیا تھا۔

  • اس نیوز میں تو بنگلہ دیش کی جانب کوئی سخت بیان نظر نہیں آرہا ھے سخت بیان تو یہ ہوتا کہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ امیت شاہ سے معافی کا مطالبہ کرتا یا بھارتی سفیر کو بنگلہ دیش سے نکل جانے کا کہتا ۔ ایسا تو میں نے اس نیوز میں کچھ بھی نہیں پڑھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >