کورونا بحران،نقصان سے بچنے کیلئے غیر ملکی ایئرلائن نے طریقہ ڈھونڈ نکالا

کورونا بحران،نقصان سے بچنے کیلئے غیر ملکی ایئرلائن  کا انوکھا اقدام

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاگو ہونے والی سفری پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں ذرائع آمدورفت نہ صرف متاثر ہوئے ہیں بلکہ فضائی کمپنیوں نے تو یہاں تک کر دیا ہے کہ ایئرلائنز سے سیٹیں عارضی طور پر ہٹا دی ہیں تاکہ پروازیں چلتی رہیں اور کارگو سروس سے ہی بنیادی اخراجات نکالے جا سکیں۔

یورپی ملک نیدرلینڈ کی ایئرلائن رائل ڈچ ایئرلائنز (کے ایل ایم) نے ایسا حربہ استعمال کیا ہے کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ کے ایل ایم کی شنگھائی پہنچنے والی پرواز کو جب پتا چلا کہ واپسی کیلئے مسافر نہیں ہیں تو انتظامیہ نے مسافر سیٹوں پر مخصوص نیلے اور گرے رنگ کے کور چڑھا دیئے اور اس کے بعد اسی جہاز کو بطور کارگو سروس استعمال میں لایا گیا۔

کورونا بحران،نقصان سے بچنے کیلئے غیر ملکی ایئرلائن  کا انوکھا اقدام

سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کا عملہ مسافر سیٹوں پر ہی مخصوص کور چڑھانے کے بعد ان پر کارگو کا سامان لاد کر اسے خاص قسم کی پیلی سیٹ بیلٹ سے باندھ کر پرواز کو کارگو کیلئے تیار کر رہا ہے۔

کورونا بحران،نقصان سے بچنے کیلئے غیر ملکی ایئرلائن  کا انوکھا اقدام

کے ایل ایم ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث صورتحال بہت کشیدہ ہے کہ کمپنی کے نجی اخراجات پورے کرنا بھی مشکل تھا اس لیے یہ جدید طریقہ اپنایا گیا تاکہ مسافر طیارے کو ہی کارگو میں تبدیل کر کے اضافی اخراجات سے بچا جائے اور پرواز کو باآسانی اپنے ملک واپس لایا جائے۔

  • ہم اپنے لوگوں کو ہی جوگاڑو سمھجتے تھے لیکن دنیا بھی ایسا ہی کرتی ہے اگر یہ اقدام پی آٸ اے نے کیا ہوتا تو ہم ہی لوگ اسکا تمسخر کر رہے ہوتے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >