آن لائن کانفرنس: کیمرا آن رہنے سے کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو بن گئی

آن لائن کانفرنس کےدوران کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی لباس تبدیل کرتے ہوئے کی ویڈیو بن گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کی آن لائن میٹنگ جاری تھی جس کے دوران ایک رکن ولیم ایمس کا کیمرہ غلطی سے آن رہ گیا اور انہیں اس کا علم نہیں ہوا۔

رکن پارلیمنٹ نے اپنے جاگنگ کے لباس کو اتار کر میٹنگ میں شرکت کیلئے سوٹ پہنا یہ سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔

رکن پارلیمنٹ ولیم ایمس نے اس حوالے سے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بدقسمتی ہے کہ مجھ سے یہ غلطی سرزد ہوئی میں اس پر یقینا شرمندہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ میرے لیپ ٹاپ کا کیمرہ آن ہے میں اس دوران اپنے جاگنگ سوٹ کو تبدیل کررہا تھا، میں تہہ دل سے اپنے تمام ساتھیوں سے اس حرکت پر معذرت خواہ ہوں، میں سب کو یقین دلانے کی کوشش کرتا ہوں کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>