فیس بک کا پہلی بار بھارت سے قابل تجدید توانائی خریدنے کا معاہدہ

فیس بک کا پہلی بار بھارت سے قابل تجدید توانائی خریدنے کا معاہدہ

فیس بک اور بھارت کے درمیان پہلی بار قابل تجدید توانائی خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، فیس بک اور بھارت کی مقامی کمپنی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں،بھارت سوشل میڈیا معاہدہ کرنے والا پہلا جنوبی ایشائی ملک بن گیا ہے ۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں 32 میگاواٹ وِنڈ پاور پروجیکٹ ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے اُس بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کے ذریعے بھارتی کمپنی کلین میکس اور فیس بک قومی گرڈ کو قابل تجدید توانائی سپلائی کرنے کے لیے مل کر کام کررہی ہیں، اسی طرح شمسی منصوبوں پر بھی جلد عمل درآمد ہونے والا ہے۔

فیس بک کی ری نیو ایبل انرجی کے سربراہ اروی پاریکھ نے روئٹرز کو بتایا کہ عام طور پر کمپنی ویسے تو کسی بھی بجلی گھر کی ملکیت نہیں نہ ہی پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کرتی ہے لیکن ماحولیات کے تحفظ کودیکھتے ہوئے قابل تجدید توانائی کی خریداری کے لئے کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرلیتی ہے،معاہدے کے تحت ممبئی کی کلین میکس کمپنی منصوبے کو چلائے گی، فیس بک گرڈ سے بجلی خریدے گی،پاور پلانٹس سے پیدا کی گئی بجلی کو فیس بک ایشیا میں اپنے ڈیٹا سینٹرز کیلئے استعمال کرے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>