ناسا اورگوگل نے زمین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کر دی،دلچسپ ٹائم لیپس

ناسا نے 1984 سے 2020 تک زمین میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کر دی، دلچسپ ٹائم لیپس

غیر ملکی خلائی ادارے اور گوگل نے 1984 سے 2020 تک دنیا میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ٹائم لیپس ویڈیو جاری کی ہے جس میں اہم مقامات پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ناسا اور گوگل کے مطابق ان تبدیلیوں کو دکھانے کا مقصد بدلتے ہوئے موسمی اثرات کے ساتھ زمین کی بدلتی ہوئی شکل کو دنیا کے سامنے رکھنا ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ بڑے بڑے انسانی عوام کس طرح کرہ ارض کو متاثر کر رہے ہیں۔

گوگل ارتھ میں اب دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین میں گزرے برسوں کے دوران کتنی تبدیلی آئی ہے، اسے گوگل نے گوگل ارتھ کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ بھی قرار دیا ہے۔ ناسا، یو ایس جیولوجیکل سروے، ورلڈز فرسٹ سویلین ارتھ آبزرویشن پروگرام اور یورپین یونین کے سیٹلائٹس کی مدد سے 1984 سے اب تک کی 2 کروڑ تصاویر کو استعمال کرکے گوگل ارتھ میں ٹائم لیپس ویڈیوز تیار کی گئی ہیں۔

گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے سیارے میں گزشتہ نصف صدی کے دوران بہت تیزی سے ماحولیاتی تبدیلیاں آئی ہیں جس کی مثال انسانی تاریخ کے کسی اور عہد میں نہیں ملتی۔ جاری کردہ ٹائم لیپس کے ذریعے ہم اپنے بدلتے سیارے کی واضح تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں گے جس سے نہ صرف مسائل بلکہ اس کے حل بھی سامنے آسکیں گے۔

اس ٹائم لیپس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے زمین کے مختلف حصے دیکھتے ہی دیکھتے تبدیل ہو گئے کس طرح کئی علاقوں سے جنگلات ختم ہوئے اور اس کے نتیجے میں زمین سے پانی کم ہو گیا۔ ویڈیو میں برازیل کے ایمیزون جنگلات میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے جو بہت تیزی سے غائب ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دبئی کے ساحل کو دکھایا گیا ہے جہاں دیکھتے ہی دیکھتے شہر نکل پڑے ہیں اور پانی کی جگہ بلندوبالا عمارتوں نے لے لی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>