آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کے کھلاڑی کورونا کا شکار، میچ ملتوی

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے 2 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ممبر وردن چکرورتی اور سندیپ وارئر کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جس کے بعد ان دونوں کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد آج ہونے والے کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کا شیڈول میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے پوری دنیا تشویش کا شکار ہے مگر انڈین پریمئر لیگ کے منتظمین اس معاملے میں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے ایونٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>