کرفیو کی خلاف ورزی پر بھارتی پولیس نے شہریوں سے مینڈک ڈانس کروادیا،ویڈیو وائرل

کرفیو کی خلاف ورزی پر بھارتی پولیس نے شہریوں سے مینڈک ڈانس کروادیا،ویڈیو وائرل

بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں کرفیو نافذ ہے،ایسے میں کرفیو اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو بھارتی پولیس نے سڑک پر ڈھول کی تھاپ پر مینڈک ڈانس کروادیا ہے۔

بھارتی شہر اندور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں ڈھول کی تھاپ پر شہری مینڈکوں کی طرح اچھلتے اور ایک دوسرے سے ریس لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ سزا ان شہریوں کو دی گئی جو بلا ضرورت کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر گھوم رہے تھے یا پھر گاڑیوں میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ سفر کررہے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>