فرانس نے مصر کو 30 رافیل طیارے فروخت کرنے کا بڑا معاہدہ کرلیا

فرانس نے مصر کو ساڑھے چار ارب ڈالر مالیت کے 30 رافیل طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کےوزارت دفاع نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے جس پر دونوں ملکوں کی جانب سے آج دستخط کیے گئے ہیں،

تاہم معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر تک حتمی شکل دے کر منظر عام پر لایا جائے گا۔بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں دفاعی آلات بنانے والی سفران الیکٹرونکس اور میزائل بنانے والی کمپنی ایم بی ڈی اے کے 20 کروڑ یورو مالیت کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2013 سے2017 کے درمیان فرانس مصر کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والے ملکوں میں شامل تھا،اس دور میں بھی مصر نے فرانس سے24 جنگی جہاز خریدنے کا ایک معاہدہ کیا تھا جس میں مزید 12 طیارے شامل کیے جاسکتے تھے مگر اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا، عالمی ماہرین موجودہ دور میں ہونے والے اس معاہدے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

  • میں یہ سوچ کر پاگل ہورہا ہوں کہ آخرا یک چھوٹاساملک رافیل بنا تا ہے،،اتنے سارے مسلمان ممالک میں سے کوئ بھی ایک رافیل کیوں آخر کیوں نہی بنا سکتا…..ہم مسلمان ہیں جبکہ وہ کافر،ہم نمازیں پھڑتے ہیں روزے رکتہے ہیں اور پتا نہی کیا کیا کرتے ہییں خدا کو خوش کرنے کیلیے ,حتیٰ کہ ہم نے انسانوں کو زبح بہی کرکے دیکھ لیا.کافروں سے، مسلمانوں سے جہاد کر لیا.ہم مین حیا و غیرت جبکہ وہ ننگے،،،ہم عاشق رسول وہ گستاخ رسول و علی،. لگتا ہے خدا ہم سے نہی ان سے خوش ہے..ان کو عزت اور ہمیں ذلت دیتا ہے.ان کا محتاج بنا کر خدا خوش ہے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >