دنیا کی مہنگی ترین طلاق، ملینڈا گیٹس کو کتنے کھرب روپے ملیں گے؟

بِل گیٹس اور ملینڈا کی طلاق کے بعد اثاثہ جات کی تقسیم سے یہ طلاق کتنی مہنگی ثابت ہو گی؟

بل گیٹس دنیا بھر کے سرمایہ داروں میں چوتھے نمبر پر امیر ترین شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ میاں بیوی یعنی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے اپنی شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ طلاق کے بعد بل گیٹس کے اثاثوں کو مساوی طور پر تقسیم کر کے آدھے اثاثہ جات ملینڈ کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو ملینڈا کو کتنی بڑی رقم ملنے والی ہے؟ ایک اندازے اور عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثہ جات کی مالیت فوربز کے مطابق 130 ملین ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق 146 ملین ڈالر ہے جوکہ پاکستانی 224 کھرب روپے بنتے ہیں۔

اس جوڑے کی طلاق سے متعلق فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں کے مابین علیحدگی کی صورت میں اثاثہ جات کی تقسیم کا کوئی معاہدہ تھا یا نہیں مگر چونکہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں رہتے تھے تو وہاں کے قوانین کے مطابق اگر کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا تو تمام دولت مساوی تقسیم کر دی جائے گی۔

اگر ایسا ہو تو ملینڈا کو ایک سو کھرب روپے(65عشاریہ25ارب ڈالر) ملیں گے جو دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگی۔ بل گیٹس امریکا میں سب سے زیادہ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 18 مختلف ریاستوں میں 2لاکھ 42 ہزار ایکڑ زمین ہے۔ پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ہیں، جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20 لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے۔

امریکی مالیاتی خبر رساں میگزین فوربز کے مطابق بل گیٹس سے قبل مہنگی ترین طلاق ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان ہوئی تب انہیں اپنی سابق اہلیہ میکینزی کو 55کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) ادا کرنے پڑے اب وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

دوسرے نمبر پر مہنگی ترین طلاق امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان ہوئی جس میں سو گراس کو دوکھرب روپے(1.3ارب ڈالر) ملے۔ تیسرے نمبر پر تیل کے کاروبار سے منسلک ارب پتی ہارلڈ ہم اور سو این آرنل کے درمیان ہوئی جس میں سو این کو ڈیڑھ کھرب روپے(975 ملین ڈالر) ملے۔ چوتھے پر کیسنو کے مالک اسٹیو اور ایلین وائن کے درمیان ہوئی جس میں ایلین وائن کوایک کھرب30ارب روپے(850 ملین ڈالر) ملے۔

جب کہ پانچویں نمبر پر والٹ ڈزنی کمپنی کے مالک رائے ایڈورڈ ڈزنی اور پیٹریشیا ڈزنی کے درمیان طلاق ہوئی جس میں پیٹریشا ڈزنی کو92ارب روپے (چھ سو ملین ڈالر) ملے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر اثاثہ جات کی برابر تقسیم ہوتی ہے تو بل گیٹس کے پاس آدھے اثاثے رہ جائیں گے جس کے بعد وہ امیر ترین لوگوں کی دنیا بھر کی فہرست میں چوتھے سے 17ویں نمبر پر آ جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >