ہمیشہ نفرت انگیز زبان استعمال کرنے والی کنگنا رناوت کا ٹوئٹر پر نسلی تعصب کا الزام

بھارتی اداکارہ کنگنارناوت نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کیے جانے کے ٹوئٹر انتظامیہ کے اس اقدام کو نسلی تعصب سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر نے ان کے مؤقف کو درست ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی ہیں اور یہ سفید فام لوگ بھورے رنگ والوں کو اپنا غلام سمجھنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا بولنا، کیا کرنا اور کیسے سوچنا ہے۔ اپنی آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جن میں سب سے پہلے میرا اپنا فن یعنی سینما موجود ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ان کا دل اپنی قوم کے لوگوں کے لیے دُکھتا ہے جو ہزاروں سالوں سے اذیتیں ، غلامی اور آواز کو دبانا برداشت کرتے آرہے ہیں اور یہ سلسلہ رُک نہیں رہا بلکہ اب بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کی اسی طرح کی تعصب پسند زبان اور ٹوئٹر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے باعث معطل کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی خوش دکھائی دیئے اور اس معطلی کے بعد ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>