معروف سابق آسٹریلوی کرکٹر کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے ملزمان گرفتار

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو نامعلوم افراد نے تاوان کی غرض سے اغوا کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔

بین الاقوامی میڈیا نے اس حوالے سے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ14 اپریل کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق کرکٹر کو چند نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

تاہم اغوا کاروں نے ایک گھنٹے بعد ہی انہیں چھوڑ دیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک اسٹیورٹ میکگل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 44 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>