کیا بھارتی انڈرورلڈ ڈان ’چھوٹا راجن‘ کورونا سے ہلاک ہو چکا ہے؟

کیا بھارتی انڈرورلڈ ڈان ’چھوٹا راجن‘ کورونا سے ہلاک ہو چکا ہے؟

بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے کورونا سے انتقال کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھوٹا راجن کے کورونا سے انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب حکام نے انڈر ورلڈ ڈان کی موت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) نئی دہلی نے بتایا کہ چھوٹا راجن زندہ ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 61 سالہ چھوٹا راجن میں کورونا علامات کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر انہیں 26 اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھوٹا راجن عارضہ قلب سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ چھوٹا راجن کو 2015 میں بالی سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔

  • Why is LHC not taking notice for this innocent criminal? Alhamdu Lillah Chota Rajan is heart patient and must be allowed by Indian government for his treatment from London based hair transplant clinic. Hence prove never commit a crime in a non-Muslim country as they don’t love criminals. Muslim Judges of Pakistan Zindabad.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >