بھارت میں بھاری مقدار میں یورینیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار

بھارت میں 7 کلو سے زائد قدرتی یورینیم رکھنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں پولیس نے بھاری مقدار میں یورینیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 7 کلو یورینیم اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ مہاراشٹرا کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی یورینیم کی مالیت تقریبا29 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ مہاراشٹرا پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ملزم قدرتی یورینیم کے ٹکڑے فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے، پولیس نے فوری طور پر ملزم کو پکڑنے کیلئے ایک اسکیم تیار کی اور ملزم کو اس میں پھنسا کر گرفتار کرلیا۔

ملزم سے دوران تفتیش یورینیم فراہم کرنے والے شخص سے متعلق معلومات نکلوائی گئیں اور اسے بھی گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھی بھاری مقدار میں تابکاری مواد ضبط کیا گیا، مواد کے سیمپلز کو ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق یہ مواد انتہائی تابکار اور خطرناک ہے۔

پولیس کے دونوں ملزمان کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 12 مئی تک ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل مہاراشٹرا میں ہی 2016 میں 9 کلو یورینیم قبضے میں لیا گیا تھا، یہ موادخصوصی طور پر جوہری دھماکہ خیز ہتھیار بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>