بھارتی ادکارہ کنگنارناوت بھی کورونا کا شکار، وقتی فلو قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں کمزوری محسوس ہورہی تھی اور آنکھوں میں بھی ہلکی جلن تھی ٹیسٹ کروانے پر رزلٹ مثبت آیا۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں موجود ہے لیکن مجھے معلوم ہے میں اسے ہرا دوں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا اگر آپ اس وائرس سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا آئیں اس وائرس کو تباہ کریں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سوائے چھوٹے سے وقتی فلو کے اور کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔ وہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

بالی ووڈ کے کئی ستارے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، اکشے کمار، شلپاشیٹھی وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ اس مہلک وائرس سے کئی بھارتی فنکار ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >