کورونا مریض شادی کی تقریب میں پہنچ گیا، ڈانس اور مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتا رہا

کورونا مریض شادی کی تقریب میں پہنچ گیا، ڈانس اور مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتا رہا

بھارت میں کورونا وائرس کے دوران عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے ایک لہروا نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک شخص کورونا کی مثبت رپورٹ وصول کرنے کے ایک بعد ایک شادی کی تقریب میں پہنچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری ارون مشرا نے 27 اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی، نوجوان نے خود کو آئیسولیٹ کرنے کے بجائے 29 اپریل کو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

ارون نے شادی کی تقریب کے دوران تمام رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا اور دولہا دلہن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انتظامیہ کو جیسے ہی ارون کے مثبت ٹیسٹ کے بعد شادی کی تقریب میں شرکت کا علم ہوا تو انہوں نے پورے گاؤں کو سیل کرکے تمام افراد کا مرحلہ وار ٹیسٹ کرنا شروع کردیا جس کے بعد شادی میں شریک مزید 40 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مقامی ایڈمنسٹریشن نے گاؤں کو ہر طرف سے مکمل طور پر سیل کردیا ہے نہ گاؤں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت ہوگی نہ کوئی اندر جاسکے گا، گاؤں کے اندر بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>