بھارت میں کرونا کا قہر ، "نماز عید گھر پر ادا کریں” شاہی امام مسجد دہلی کی اپیل

بھارت کی مشہور جامع مسجد دہلی کے شاہی امام نے کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد نا کرنے کی اپیل کی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جامع مسجد دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے  ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی مسلمانوں  کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ”  ملک بھر میں کورونا پھیل رہا ہے اور اس بیماری سے لوگوں میں خوف بھی پایا جاتا ہے، لہذا کسی بیماری کے خوف یا اس کے پھیلاؤ کے شرعی عذر کو کافی سمجھتے ہوئے لوگ نماز عید گھروں میں ادا کریں”۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ عید کے موقع پر اپنے عزیزو اقارب یا رشتہ داروں سے ملنے میں احتیاط کی جائے،  بغل گیر ہونے کا مصافحہ کرنے سے گریز کیا جائے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔

واضح ہو کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>