امریکی خاتون لاٹری جیت کر بھی 4 ارب روپے کی انعامی رقم سے محروم

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب روپے کی لاٹری جیت کربھی انعامی رقم سے محروم ہو گئی جس کی وجہ خاتون کی ایک غفلت اور غلطی بنی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی خاتون کاانعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا۔

خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی گئی لیکن تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کےبغیر انعام نہیں دیا جاسکتا۔

تاہم لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن لاٹری منتظمین نے خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>