یہ تنازعہ نہیں بلکہ یک طرفہ سفاکانہ اور قاتلانہ حملہ ہے،صدر پاکستان کا ڈان کو جواب

فلسطین کے حق خود ارادیت اور آزادی کی جنگ کو تنازعہ لکھنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا "ڈان” اخبار کو جواب

معروف پاکستانی انگریزی خبر رساں ادارے "ڈان” نے فلسطین سے متعلق خبر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جس میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو تنازعہ لکھا گیا ہے اس پر صدر مملکت نے ادارے کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ سفاکانہ اورقاتلانہ حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈان اخبار نے غلط ہیڈلائن دی ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ یہ تنازعہ نہیں ہے جناب! بلکہ یک طرفہ سفاکانہ اور قاتلانہ حملہ ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا یہ ان لوگوں کا قتل عام ہے جو اپنی زمین پر رہنے کی خاطر لڑ رہے ہیں اور جو ان سے چھین لی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاشبہ ایک آزاد فلسطین ایک دن ضرور ابھرے گا۔

یاد رہے کہ پر امن رہنے کے تمام عالمی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں اور گولہ بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 122 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 31 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ اس دوران دنیا کے 3 بڑے مذاہب کے لیے انتہائی مقدس شہر میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر پاکستان نے شدید مذمت بھی کی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >